بحر و بر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - (لفظاً) خشک و تر، خشکی و تری، (مراداً) کل عالم ارضی، پوری دنیا۔  دبدبے سے جن کے جھکتے تھے سرافرازوں کے سر جن کا لوہا مانتے ہیں حکمران بحر و بر      ( ١٩٢٨ء، مطلع الانوار، ٤٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بحر' اور اسم 'بر' کے درمیان حرف عطف 'و' لگنے سے مرکب عطفی 'بحر و بر' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں 'قلی قطب شاہ' کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر